۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دستگیری منحرفین

حوزہ/ عراق میں "جماعۃ القربان " نامی ایک جعلی فرقے کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو امیر المومنین علی علیہ السلام کی قربت حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کی قربانی دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں "جماعۃ القربان " نامی ایک جعلی فرقے کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو امیر المومنین علی علیہ السلام کی قربت حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کی قربانی دیتے ہیں۔

حال ہی میں عراق کے صوبہ ذی قار میں "جماعۃ القربان " کے نام سے ایک فرقہ وجود میں آیا ہے جو "علی اللہ، اللہ علی" کہتاہے اور امام علی علیہ السلام کی تسبیح و تقدیس کرتا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے ایک رکن کی قربانی دیتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ فرقہ اس بات کا عقیدہ رکھتا ہے کہ ہر کچھ دنوں میں کسی نہ کسی کو علی علیہ السلام کی راہ میں قربان کیا جانا چاہیے، اس لیے رضا کاروں کے درمیان قرعہ اندازی کی جاتی ہے اور قرعہ اندازی کے وہ شخص خود کو مار دیتا ہے، گزشتہ دنوں عراق کے صوبہ ذی قار کے سیکورٹی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر اس فرقہ کے پیروکاروں کی تین لاشیں ملی ہیں، اور گزشتہ چند مہینوں میں انہیں کئی لاشیں ملی ہیں جنہوں نے خودکشی کی ہے اور ان تعلق اسی فرقے سے ہے۔

اسی فرقے کے مانند عیسائیوں کا ایک فرقہ افریقی ملک کینیا میں بھی تھا جو اپنے پیروکاروں کو بھوکے رہنے اور اسی حالت میں مر جانے کا حکم دیتا تھا۔

عراق کے صوبہ ذی قار کے پولیس کمانڈر نے اس فرقے سے تعلق رکھنے والے چار ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .